ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال کے ایک مندر میں چوری کی واردات۔۔لاکھوں کے زیورات اڑا لئے گئے

بنٹوال کے ایک مندر میں چوری کی واردات۔۔لاکھوں کے زیورات اڑا لئے گئے

Fri, 08 Jul 2016 21:49:14  SO Admin   S.O. News Service

بنٹوال8جولائی (ایس او نیوز) وٹھل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک مندر کے اندر گھس کر چوروں نے مورتی پر موجود لاکھوں مالیت کے چاندی کے زیورات سمیت مندر کے اندر رکھی ہوئی دو عطیہ کے ڈبّیوں میں موجود عطیہ جات کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

 یہ مندر جہاں چوری ہوئی ہے ، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 800سال پرانا ہے اور وٹھل کے 14مندروں میں سے ایک ہے۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً ساڑھے سترہ کلو گرام چاندی کے زیورات اور ساز وسامان چرا لئے گئے ہیںجن کی مالیت 6لاکھ رپیوں سے زائد بتائی جارہی ہے اس کے علاوہ نقدی جو چرائی گئی ہے اس کے بارے میں کوئی قطعی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔منگلورو سے فورنسک ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ نے یہاں پہنچ کر تفتیش کی ۔ فورنسک ماہرین کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات بڑی مہارت اور منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دی گئی ہے اور چوروںنے تفتیش کے لئے کوئی بھی سراغ نہیں چھوڑا ہے۔پتہ چلا ہے کہ مندر کے مختلف حصوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے امیجس سے چوروںکا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Share: